Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / برطانوی ہائی کمیشن سے چیوننگ فیلو شپ و اسکالر شپ کا اعلان

برطانوی ہائی کمیشن سے چیوننگ فیلو شپ و اسکالر شپ کا اعلان

برطانیہ کے جامعات میں داخلہ کے اہل ، گریجویٹ امیدواروں کے لیے زرین موقع
حیدرآباد۔7اگسٹ (سیاست نیوز ) برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے معروف ’’ چیوننگ فیلو شپ و اسکالر شپ ‘‘ پروگرام کی تواریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں درخواستوں کے ادخال کیلئے گریجویٹ طلبہ اہل ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے حکومت برطانیہ کی اس اسکالر شپ و فیلو شپ کے لئے ہر سال 65اسکالر شپ و 65فیلو شپ فراہم کی جاتی ہیں ان 130اسکالر شپ و فیلو شپ میں منتخب طلبہ و محققین اپنے من پسند مضامین کے انتخاب کے ذریعہ برطانیہ کی کسی بھی مسلمہ جامعہ میں داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔’’چوننگ اسکالر شپ ‘‘ جو کہ ایک سالہ ماسٹرس ڈگری کورس پر محیط ہے اور کسی بھی برطانوی یونیورسٹی سے کیا جا سکتا ہے اس اسکالر شپ کیلئے درخواست کے ادخال کا آغاز 8اگسٹ کو ہوگا اور ادخال کی آخری تاریخ 8نومبر ہوگی اس کورس کے دوران مختصر مدتی کورس بھی کئے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلس کیلئے فیلو شپ پروگرامس کی تواریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر متعینہ ہند سر ڈامنکس اسقیط کے بموجب ’’چیوننگ سائبر سیکیوریٹی فیلو شپ‘‘ کے لئے درخواستوں کے ادخال کا عمل 15اگسٹ تا 30ستمبر جاری رہے گا اور پروگرام کیلئے قومی سطح پر 6افراد کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ اس پروگرام کا آغاز مارچ 2017 میں ہوگا۔ اسی طرح ’’چیوننگ رولس رائس سائنس اینڈ انوویشن لیڈر شپ فیلو شپ‘‘ کیلئے درخواستوں کے ادخال کا عمل 29اگسٹ تا 16اکٹوبر جاری رہے گا اور پراگرام کا آغاز منتخبہ افراد کیلئے اپریل2017میں کیا جائے گا۔’’ چیوننگ ساؤتھ ایشیا جرنلزم فیلوشپ پروگرام‘‘ جو کہ 2011میں شروع کیا گیا ہے اس میں درخواستوں کے ادخال کا عمل 29اگسٹ کو شروع ہوگا اور 16اکٹوبر تک جاری رہے گا۔ صحافیوں کے لئے موجود اس فیلوشپ پروگرام کا آغاز مارچ 2017میں ہوگا ۔اس کے علاوہ معاشی نظام میں ’’ چیوننگ اسٹنڈرڈ چارٹرڈ فیلو شپ میں بھی درخواستوں کے ادخال کا عمل بھی 29اگسٹ کو شروع ہوگا اور آخری تاریخ 16اکٹوبر ہوگی۔ ان فیلو شپ و اسکالر شپ کے متعلق مزید معلومات www.chevening.org/india/پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے تیار کردہ اس فیلو شپ پروگرام میں درخواست داخل کئے جانے کے بعد انتخابی کمیٹی کو فیلو و اسکالر شپ کی منظوری کا استحقاق حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT