Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / برطانیہ ، یوروپ سے شامی بچوں کو قبول کرنے آمادہ

برطانیہ ، یوروپ سے شامی بچوں کو قبول کرنے آمادہ

لندن۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی حکومت نے آج یوروپی یونین کے دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اتفاق کرلیا کہ بعض شامی بچے جو شام سے ترک وطن کرکے یوروپ کے سفر کے دوران اپنے والدین سے بچھڑ گئے ہیں، حکومت برطانیہ ان کی ذمہ داری قبول کرے گی۔ وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کے دفتر نے کہا کہ جن بچوں کا رجسٹریشن یونان ، اٹلی یا فرانس میں 20 مارچ سے پہلے ہوا ہے، انہیں برطانیہ بطور پناہ گزین قبول کرنے تیار ہے۔ اس سلسلے میں یوروپی یونین نے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ترکی کے مہاجرین کو بھی حکومت ترکی واپس لینے پر راضی ہوگئی ہے۔ برطانیہ پہلے ہی 3,000 مخدوش بچہ پناہ گزینوں کو جن کا تعلق آفریقہ اور مشرق وسطیٰ سے ہے، 2020ء تک پناہ دے چکا ہے، اب شام سے 20,000 بچوں کو پناہ گزین کیمپوں میں قبول کرے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے دیگر ممالک کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT