Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / برطانیہ اور ایران کے سفارتخانوں کی دوبارہ کشادگی

برطانیہ اور ایران کے سفارتخانوں کی دوبارہ کشادگی

TEHRAN, AUG 23 :-MBritain's Foreign Secretary Philip Hammond (L) shakes hands with Iran's Foreign Minister Mohammad Javad Zarif before a meeting at the Ministry of Foreign Affairs in Tehran, Iran August 23, 2015. REUTERS/UNI PHOTO-28

تہران۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کا سفارت خانہ آج تہران میں دوبارہ کھول دیا ۔ اس اقدام کا ایک عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارت خانے اُس وقت بند کردیئے تھے جب کہ ایک ہجوم تہران میں واقع برطانوی سفارت خانہ میں زبردستی گھس گیا تھا اور وہاں پُرتشد د کارروائیاں کی تھی۔ وزیر خارجہ برطانیہ فلپ ہیمنڈدوروزہ دورہ پر ایران آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے برطانوی سفارت خانہ کا افتتاح کیا تھا ۔ اس کے پانچ ہفتہ بعد اور دیگر پانچ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک معاہدہ طئے ہوجانے پر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں 13سال سے جاری تنازعہ ختم ہوگیا تھا ۔چنانچہ ایران کے ایک اعلیٰ سطحی سفارت کار نے برطانیہ میں اپنے سفارت خانہ کا آج احیاء کیا ۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک چند مہینوں کے اندر اپنے سفیروں کا تقرر کریں گے ۔ 2003ء میں وزیر خارجہ برطانیہ جیک اسٹرا کے دورہ ایران کے بعد یہ برطانیہ کے کسی وزیر خارجہ کا اولین دورہ ایران تھا ۔ آئندہ مہینوں میں نیوکلیئر معاہدہ کو کامیاب کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

 

برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ اور ایران کے ہم مرتب محمد جواد ظریف تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ۔ وزیر خارجہ برطانیہ کا یہ 2003 ء کے بعد پہلا دورہ ہے ۔ دونوں ممالک نے اپنے سفارتخانہ کھول لئے ہیں ۔ ظریف نے فلپ ہیمنڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جن امور پر اتفاقی رائے نہیں پایا جاتا اسے مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئیے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT