Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / برطانیہ اور ایران کے سفارتخانوں کی دوبارہ کشادگی

برطانیہ اور ایران کے سفارتخانوں کی دوبارہ کشادگی

تہران۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کا سفارت خانہ آج تہران میں دوبارہ کھول دیا ۔ اس اقدام کا ایک عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارت خانے اُس وقت بند کردیئے تھے جب کہ ایک ہجوم تہران میں واقع برطانوی سفارت خانہ میں زبردستی گھس گیا تھا اور وہاں پُرتشد د کارروائیاں کی تھی۔ وزیر خارجہ برطانیہ فلپ ہیمنڈدوروزہ دورہ پر ایران آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے برطانوی سفارت خانہ کا افتتاح کیا تھا ۔ اس کے پانچ ہفتہ بعد اور دیگر پانچ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک معاہدہ طئے ہوجانے پر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں 13سال سے جاری تنازعہ ختم ہوگیا تھا ۔چنانچہ ایران کے ایک اعلیٰ سطحی سفارت کار نے برطانیہ میں اپنے سفارت خانہ کا آج احیاء کیا ۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک چند مہینوں کے اندر اپنے سفیروں کا تقرر کریں گے ۔ 2003ء میں وزیر خارجہ برطانیہ جیک اسٹرا کے دورہ ایران کے بعد یہ برطانیہ کے کسی وزیر خارجہ کا اولین دورہ ایران تھا ۔ آئندہ مہینوں میں نیوکلیئر معاہدہ کو کامیاب کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT