Monday , August 21 2017
Home / دنیا / برطانیہ اور یوروپ کے امیرتبلیغی جماعت حافظ یوسف پٹیل کا انتقال

برطانیہ اور یوروپ کے امیرتبلیغی جماعت حافظ یوسف پٹیل کا انتقال

لندن ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد عالم دین اور برطانیہ و یوروپ میں تبلیغی جماعت کے امیرحافظ یوسف پٹیل کا بعمر 92 سال آج ویسٹ یاک شائر میں انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے یہاں مرکز کے قیام میں کلیدی رول ادا کیا تھا جو تبلیغی جماعت کا یوروپین ہیڈکوارٹر ہے ۔ نماز جنازہ میں لندن کے علاوہ یوروپی ممالک بشمول فرانس ، جرمنی ، اسپین اور پرتگال سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ 1960 ء کے دہے میں گجراتی مسلم برادری نے انہیں دعوت و تبلیغ کیلئے لندن مدعو کیا تھا اس کے بعد یہاں انہوں نے غیرمعمولی دعوتی کام انجام دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT