Friday , August 18 2017
Home / دنیا / برطانیہ جانے والے ایرانی تارکین وطن بچالئے گئے

برطانیہ جانے والے ایرانی تارکین وطن بچالئے گئے

للی( فرانس) ۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) چار ایرانی تارکین وطن جو ایک کشتی کے ذریعہ فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کررہے تھے جب کہ لمحہ آخر میں اُن کی کشتی اُلٹ گئی۔ بچاؤ کارکنوں کو چوکس کردیا گیا جب کہ ایک ترک وطن شمالی فرانس کے ساحل سنگٹے پر پہنچا اور اس نے اس حادثہ کی اطلاع دی ۔ وہ خطرناک حد تک سرد پڑچکاتھا اوراس نے اپنے چار ساتھیوں کو مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ کشتی کی تلاش شروع کردی گئی لیکن کشتی کہیں بھی نظرنہ آسکی ۔ تاہم چار افراد کو بلجیم کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچالیا گیا ۔ فرانسیسی سرحدی محافظین کے بموجب بچاؤ کارکنوں سے علی الصبح ساحل پر پہنچنے والے شخص نے کہا تھا کہ اس کے ساتھ دیگر چار افراد بھی تھے جب کہ ان کی کشتی غرق ہوگئی ۔ اس نے ساحلی محافظین سے ان کو بچانے کی گذارش کی تھی ۔ مقامی پولیس کی یونین کے بموجب یہ انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے کہ سمندری راستہ سے تارکین وطن نے برطانیہ میںپہنچنے کی کوشش کی ۔

TOPPOPULARRECENT