Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / برطانیہ : دہشت گردی کے واقعہ میں 3افراد پر حملہ

برطانیہ : دہشت گردی کے واقعہ میں 3افراد پر حملہ

LONDON, DEC 6 :- Police officers investigate a crime scene at Leytonstone underground station in east London, Britain December 6, 2015. Police were called to reports of a number of people stabbed at the station in east London and a man threatening other people with a knife. REUTERS/UNI PHOTO-2R

لندن کے زیرزمین ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی ‘3افراد میں سے ایک شدید زخمی
لندن۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے جو مبینہ طور پر ہتھیار لہرا رہا تھا اور ’’ یہ شام کیلئے ہے‘‘ کے نعرہ لگارہا تھا ۔ لندن کے ایک زیر زمین ٹرین اسٹیشن پر تین افراد کو چاقو زنی کی ۔ بعدازاں پولیس نے اسے گرفتار کرنے کیلئے بے حس کردینے والی بندوق استعمال کی ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے بموجب یہ ’’ دہشت گردی کا واقعہ ‘‘ تھا ۔ حملہ آور نے جس کی عمر 30سال کے قریب تھی لیٹن اسٹون زیرزمین ریلوے اسٹیشن پر جو وسطی لندن سے 10کلومیٹر مشرق میں واقع ہے ‘3 افراد کو چاقو زنی کی جب کہ برطانیہ نے دہشت گردوں کے اہداف پر شام میں پہلی بار فضائی بمباری کی ہے ۔ عوام نے حملوں کی اطلاع پر پولیس طلب کرلی ۔

حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو موجود تھا اور وہ ’’ یہ شام کیلئے ہے ‘‘ کے نعرے لگارہا تھا ۔ اپنے حملے میں 56سالہ شخص کو چاقو سے زخم آئے جو سنگین لیکن جان لیوا نہیں ہے ۔ دیگر دو افراد کو معمولی زخم آئے ۔ ایک شوقیہ طور پر ویڈیو فلم بنانے والے کی ویڈیو جھلکیوں میں یہ افراد غالباً مسافر تھے ان میں سے چند بچوں کے ساتھ تھے ۔ وہ اُس وقت دوڑ کر دور ہٹ گئے جب کہ اسٹیشن کے ٹکٹ ہال میں حملے کا شکار شخص خون کے تالاب میں بیہوش پڑا تھا ۔ حملہ آور کو پولیس عہدیداروں نے بے حس کردینے والی بندوق سے حملہ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ۔قبل ازیں حملہ آور پر لیزر حملہ کیا گیا تھا لیکن یہ حملہ کارگر ثابت نہیں ہوا ۔

حملہ آور کو ہنوز کھڑا ہوا ویڈیو فلم میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس کے بموجب ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتاہے کہ اس شخص نے دیگر راہگیروں کو بھی دھمکیاں دی تھیں ۔ ویڈیو فلم سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض لوگ تیزی سے زیرزمین ریلوے اسٹیشن سے باہر نکلتے دیکھے گئے جب کہ چاقو سے لیس حملہ آور اندھادھند حملے کررہا تھا ۔ دیگر افراد نے اپنے فون نکال لئے اور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اور تصویریں بھی لیں ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے انسداد دہشت گردی شعبہ کے بموجب اس کے خیال میں یہ ایک دہشت گرد واقعہ تھا ۔ شعبہ نے عوام سے پُرسکون لیکن چوکس رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ سنگین ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دہشت گرد حملہ اس سے بڑے پیمانے پر کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ۔کمانڈر رچرڈ والٹن نے جواسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی قیادت کررہے تھے یہ بات کہی ۔وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ اس واردات کی تحقیقات جاری ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT