Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / برطانیہ سے نئے اخبار ’’دی نیو ڈے‘‘ کی اشاعت

برطانیہ سے نئے اخبار ’’دی نیو ڈے‘‘ کی اشاعت

لندن ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار کے پبلیشرس سمجھے جانے والے گروپ نے 30 سال کے طویل عرصہ کے بعد ایک قومی روزنامہ کی اشاعت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہیکہ اپنی نوعیت کا منفرد روزنامہ ہوگا۔ ٹرینیٹی میرر گروپ جو ڈیلی میرر اور سنڈے میرر کی اشاعت کیلئے مشہور ہے، جنہیں نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا میں ذوق و شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ 29 فبروری کو اپنے نئے روزنامہ ’’دی نیو ڈے‘‘ کی پہلی کاپی شائع کرے گا۔ ’’دی نیو ڈے‘‘ اخبار 40 صفحات پر مشتمل ہوگا جو تمام اسٹیپل (ایک دوسرے سے پن کے ذریعہ جڑے ہوئے) کئے ہوں گے۔ اشاعت کے پہلے روز اخبار کی عوام کیلئے مفت تقسیم عمل میں آئے گی۔ بعدازاں دو ہفتوں تک اخبار کی قیمت 25 پنس ہوگی اور اس کے بعد اخبار کو 50 پنس فی شمارہ فروخت کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT