Monday , June 26 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں برقعہ پرامتناع دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی کا انتخابی وعدہ

برطانیہ میں برقعہ پرامتناع دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی کا انتخابی وعدہ

لندن ۔ 23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انتہا پسند دائیں بازو کی مخالف ترک وطن پارٹی یو کے انڈیپنڈنس پارٹی عنقریب اپنے اس انتخابی تیقن کا اعلان کرے گی کہ عوامی مقامات پر برقعوں کے استعمال پر امتناع عائد کیا جائے گا ۔ 8جون کو برطانیہ میں عام انتخابات مقرر ہے اور یہ تیقن دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ہیں ۔ خودساختہ ’’ یکجہتی ایجنڈہ ‘‘ کی نقاب کشائی کل مقرر ہے ۔ پارٹی لیڈر پال نٹل نے کہا کہ وہ عہد کرتے ہیں کہ شرعی قانون کو ممنوع قرار دیں گے تاکہ برطانیہ میں کارکرد شرعی عدالتیں بند کردی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی چاہتی ہیں کہ فرانس ‘ بلجیم اور بلغاریہ کی تقلید کریں جہاں پورے جسم کو بشمول چہرہ پوشیدہ رکھنے والے برقعہ کے استعمال پر امتناع عائد کردیا گیا ہے اور اس کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے ۔ روزنامہ ’’دی سن ‘‘ نے اطلاع دی کہ نٹل کو ایسے ملبوسات جیسے برقعہ سماجی ہم آہنگی اور صیانتی خطرہ پیدا کرتے ہیں ۔ ان کے منصوبوں کے مطابق عوام کو چاہیئے کہ ایسے لباس میں ملبوس کسی بھی شخص کو دیکھیں تو پولیس کو اس کی اطلاع دیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT