Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں بم دھماکے کی سازش کا انکشاف

برطانیہ میں بم دھماکے کی سازش کا انکشاف

لندن۔22 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے زیر زمین ٹرین میں دہشت گرد انہ حملے کی سازش کا انکشاف کیا ہے ۔ برطانیہ کے روزنامے ٹیلی گراف میں آج شائع ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے لندن کی ایک ٹرین سے جمعرات کو مشکوک آلات برآمد کئے تھے ۔ جس کے بعد 19 سالہ نوجوان کودہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں کل شمالی لندن کے ہولووے سے گرفتارکیاگیا۔ اخبار نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے محتاط رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ کیونکہ اس بات کی پوری امید ہے کہ سازشی دوبارہ ایسے آلات لگانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس مشتبہ آلات کے ملنے کے بعد انہوں نے سیکورٹی نظام بڑھانے کے ساتھ ساتھ گشت بھی بڑھا دی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد 7 جولائی 2005 کو لندن کے زیر زمین ٹرین کو نشانہ بنا چکے ہیں جس میں 52 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔

 

ایکواڈور کے سابق وزیر کو جیل کی سزا
کویٹو۔22 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)  جنوبی لاطینی امریکی ملک ایکواڈور کی ایک مقامی عدالت نے تیل کے سابق وزیر کو سرکاری تیل کمپنی پیٹراکویڈور میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں جیل کی سزا سنائی ہے ۔صدر رافیل کورریجا کے ساتھی اور ملک کے سابق وزیر برائے تیل کارلوس پریجا پر 10 لاکھ روپے رشوت لے کر پیٹراکویڈور کے ساتھ کنٹریکٹ دلانے کیلئے کمپنیوں کو تعاون دینے کا الزام تھا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT