Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / برطانیہ میں حجاب پوش خاتون پر مجرمانہ حملہ

برطانیہ میں حجاب پوش خاتون پر مجرمانہ حملہ

نفرت پر مبنی جرم میں حجاب چاک کردینے کا واقعہ
لندن ۔ 11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر زمین پر گرا دیا گیا اور اس کا حجاب چاک کردیا گیا ۔ جب کہ نفرت پر مبنی جرائم میں برطانیہ میں دولت اسلامیہ کے دو دہشت گرد حملوں کے بعد جن میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ‘ اضافہ ہوچکا ہے ۔ حملہ کا یہ واقعہ پین گیٹ پیٹربورو کے علاقہ میں پیش آیا ۔ خاتون اپنی کار سے باہر آئی تھی اور اپنی تین سالہ بیٹی کے ساتھ سڑک پار کررہی تھی جب کہ اسے پیچھے سے دھکہ دے کر زمین پر گرا دیا گیا ۔ اس کا حجاب چاک کر کے اس کی طرف پھینک دیا گیا ۔ اس حملہ پر وہ اتنی حیرت زدہ تھی کہ کچھ بھی کہنے سے قاصر تھی لیکن پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور اسے اسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے بموجب یہ نسلی اور مذہبی منافرت پر مبنی حملہ تھا ۔ خاطی سفید فام ‘ دراز قد اور اوسط جسمامت کا تھا ۔ اس نے بالائی جسم پر سیاہ لباس پہنا تھا ‘ جب کہ متاثرہ اس حملہ سے اس قدر خوفزدہ ہوگئی کہ وہ حملہ آور کا حلیہ بتانے سے قاصر رہی۔ برطانیہ کے دارالحکومت میں حالیہ عرصہ میں مسلمانوں پر حملے پانچ گنا زیادہ ہوچکے ہیں ۔ لندن کے میئرصادق خان نے گذشتہ ہفتہ اس سلسلہ میں انتباہ جاری کیا تھا کہ پولیس عدم رواداری کی اجازت نہیں دے گی ۔ پولیس نے گذشتہ مہینہ بمباری کے واقعات کی تحقیقات بھی کی ہے اور مانچسٹر پولیس کے بموجب اس واقعہ کے بعد نفرت انگیز جرائم کی تعداد وگنی ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT