Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں حملے کرنے خاتون دہشت گرد کی دھمکی

برطانیہ میں حملے کرنے خاتون دہشت گرد کی دھمکی

شدت سے مطلوب خاتون کے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیامات
لندن۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ایک مسلم خاتون جو دہشت گرد حملے کرنے والی مشتبہ خاتون کی حیثیت سے مشہور ہے اور یہ دنیا کی سب سے شدت سے مطلوب خاتون دہشت گرد ہے، سوشل میڈیا پر برطانیہ کے خلاف نئے حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ آج یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق سیلی جانس جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد شام کا دورہ کیا تھا اور تربیت حاصل کی تھی، امریکی ڈرون پائلٹس کی ہٹ لسٹ میں اس کے نام کی اشاعت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ داعش نے برطانوی فوجی عملے کی نشاندہی کرلی ہے اور بہت جلد اس علاقے میں فضائی حملے کئے جائیں گے۔ گزشتہ ہفتے ٹویٹر پر دوبارہ نمودار ہوتے ہوئے ایک طویل عرصے سے غائب ہونے کے بعد 47 سالہ سیلی جانس نے لکھا ہے کہ آپ لوگ اپنی جگہ ہی بیٹھے رہیں چائے اور کافی پیتے رہیں اور ہم برطانوی بھائیوں پر ڈرون حملے کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر 21 سالہ جنید حسین کا حوالہ دیتے ہوئے جو شام میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا ، جانس نے کہا کہ جی ہاں میں ابو حسین کی بیوی بول رہی ہوں اب برطانیہ کی خیر نہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT