Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں داؤد کی 40ہزار کروڑ کی املاک ضبط

برطانیہ میں داؤد کی 40ہزار کروڑ کی املاک ضبط

لندن، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ممبئی میں 1993میں ہوئے سیریل بم دھماکوں کے ایک کلیدی ملزم داؤد ابراہیم کی 40,000کروڑ روپئے سے زائد کی جائیداد برطانیہ میں ضبط کر لی گئی ہے ۔ہندوستانی نژاد داؤد ابراہیم واروک شائر سٹی میں ایک ہوٹل کے علاوہ، مڈلینڈز کے علاقے میں دیگر رہائشی کامپلکس کے مالک ہیں۔ایسی اطلاع ہے کہ ضبط کی جائیداد کی مالیت تقریبا 40 ہزار کروڑ روپے ہے ۔ داؤد، ایک پولیس اہلکار کا بیٹا، جس نے پانچ براعظموں کے 16 ممالک میں ڈی کمپنی کے نام سے اپنے غیر قانونی کاروبار کو پھیلا رکھا ہے ۔ داؤد کے بین الاقوامی دہشت گردی تنظیم القاعدہ کے ساتھ بھی تعلقات ہیں ۔ برطانیہ کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی فہرست کے مطابق داؤد نے 21مختلف ناموں سے 6.7ارب ڈالر کی اثاثوں کے مالک ہیں۔ ہندوستانی تحقیقاتی ٹیم نے 2015میں داؤد کی ا ملاک کی شناخت کرنے اور اسے ضبط کرنے کے لئے مڈلینڈز کا دورہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT