Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں دہشت گرد حملے کا خوف ایرپورٹ کا تخلیہ

برطانیہ میں دہشت گرد حملے کا خوف ایرپورٹ کا تخلیہ

لندن۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے دوسرے مصروف ترین گیٹ وِک ایرپورٹ کا آج ایک مشتبہ پیاکیج کی وجہ سے تخلیہ کردیا گیا۔ پیرس حملوں کی داعش نے جہاں ذمہ داری قبول کی ، وہیں مزید دہشت گرد حملوں کا انتباہ بھی دیا ہے جس کی وجہ سے یہاں خوف کا ماحول پایا جاتا ہے۔ ایرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کی وجہ سے نارتھ ٹرمنل کا احتیاطی اقدام کے طور پر تخلیہ کردیا گیا۔ سسیکس پولیس نے اس کی توثیق کی اور کہا کہ ایرپورٹ میں مشتبہ پیاکیج دستیاب ہونے کے بعد حفاظتی پہلو کے تحت تخلیہ کرادیا گیا۔ ہزاروں مسافرین کو تقریباً 10 بجے صبح جیسے ہی ایرپورٹ سے نکل جانے کی ہدایت دی گئی تو وہ سب باہر جمع ہوگئے اور تصاویر میں ہزاروں افراد کو دکھایا گیا جو میں بارش میں بھیگ رہے تھے۔

 

پیرس، ممبئی حملوں میں مماثلت
واشنگٹن، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس پر انتہائی خطرناک دہشت گرد حملے کو سکیورٹی ماہرین 2008ء ممبئی حملے کی نقل قرار دے رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے لاحق خطرات کے بارے میں مغرب کے موجودہ نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا موجب ہوگا۔ پیرس میں کئے گئے اس حملے میں 128 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر انٹلیجنس اینڈ کاؤنٹر ٹیریرازم (نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ) جان ملر نے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پیرس حملے اور ممبئی 26/11 دہشت گرد حملے میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT