Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / برطانیہ میں مشتبہ شئے دستیاب ہونے پر اسٹیڈیم کا تخلیہ

برطانیہ میں مشتبہ شئے دستیاب ہونے پر اسٹیڈیم کا تخلیہ

مانچسٹر ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے اولڈ ٹریفورڈ میں فٹبال میچ شروع ہونے سے 20 منٹ قبل مشتبہ شئے دستیاب ہونے کی بنا 75,600 گنجاشء کے حامل اسٹیڈیم کا تخلیہ کرادیا گیا ۔ فوجی ماہرین نے اس مشتبہ پیاکج کو دھماکہ سے اڑادیا بتایا جاتا ہے کہ انگلش پریمیر لیگ کا فائنل مقابلہ شروع ہونے ہی والا تھا اور کھلاڑی تیار تھے کہ اچانک پولیس نے مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شایقین سے بھی خواہش کی گئی کہ وہ اسٹیڈیم کا تخلیہ کردیں ۔ سکیورٹی سخت کردی گئی اور حکام نے چوکسی اختیار کرلی ۔ یہ  واضح نہیں ہوسکا کہ جس مشتبہ شئے کو دھماکہ سے اڑایا گیا وہ بم تھا یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT