Sunday , March 26 2017
Home / ہندوستان / برطانیہ میں نان ویج کرنسی بند کرنے سے انکار

برطانیہ میں نان ویج کرنسی بند کرنے سے انکار

لندن۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بینک آف انگلینڈ نے آج کہا کہ وہ نئی 5 پاونڈ کی کرنسی کا چلن برقرار رکھے گا جس میں جانور کی چربی شامل کی گئی ہے۔ سبزی خور تنظیموں و اداروں بشمول ہندوؤں کے احتجاج کے باوجود بینک نے اپنا یہ فیصلہ کیاہے۔ برطانیہ میں اس نئی نوٹ کے خلاف جو گذشتہ سال جاری کی گئی ، بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ اس نوٹ کی تیاری میں بیف یا مٹن کی چربی ملائی جاتی ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جب ہمیں ان پراڈکٹس کی موجودگی کا پتہ چلا تو سب سے پہلے ہم نے عوام کو مطلع کیا۔ یہ چربی فراہم کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ دیگر متبادل اجزاء کے بارے میں تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 2020ء میں متعارف کی جانے والی نئی 20 پاونڈ کی کرنسی میں جانور کی چربی شامل نہ ہو۔ ہندو فورم آف بریٹن نے 5 پاونڈ کی کرنسی بند کرنے کیلئے مہم چلائی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT