Thursday , May 25 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں نسل پرست پوسٹرس‘پاکستانی مرکز پر تنقید

برطانیہ میں نسل پرست پوسٹرس‘پاکستانی مرکز پر تنقید

لندن ۔ 19فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) نسل پرست پوسٹرس پاکستانی برادری کے مرکز ‘ لائبریری اور پرائمری اسکولس مانچسٹر کی دیواروں پر چسپاں کئے گئے ہیں ۔ چنانچہ اس نفرت انگیز جرم کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پوسٹرس میں پاکستانی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ مانچسٹر کی مقامی لائبریری ‘ سینٹ لوکس پرائمری اسکول اور پاکستانی برادری کے مرکز کی دیواروں پر چسپاں کئے گئے ہیں ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ پوسٹرس جمعرات کی شب تقسیم کئے گئے تھے ۔ تاہم پولیس نے اس بارے میں یقین کے ساتھ کوئی اطلاع نہیں دی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT