Monday , August 21 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں وی کے کرشنا مینن کو زبردست خراج عقیدت

برطانیہ میں وی کے کرشنا مینن کو زبردست خراج عقیدت

لندن۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق وزیر دفاع اور برطانیہ میں ہندوستان کے پہلے ہائی کمشنر آنجہانی وی کے کرشنا مینن کو ایک تقریب میں جدید ہندوستان کی تعمیر میں ان کے رول کی زبردست سراہنا کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر متعینہ برطانیہ ڈاکٹر ویریندر پال نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کرشنا مینن کو آج ہم ان کے مختلف رولز کی وجہ سے یاد کرتے ہیں۔ وہ مجاہد آزادی تھے۔ ایک اسکالر تھے۔ سیاست داں تھے اور ہندوستان کے پہلے منتخبہ کونسلر برائے اقوام متحدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا مینن کو ان کی 120 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جس کا انعقاد نہرو سنٹر میں واقع وی کے کرشنا مینن انسٹیٹیوٹ میں کیا گیا تھا۔ مسٹر پال نے کہا کہ کرشنا مینن کی شخصیت مسحورکن تھی اور اپنے ہر ملنے والے پر وہ اپنی شخصیت کا نقش چھوڑے تھے۔ دوسری طرف وی کے کرشنا مینن انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیریاک مپاپرائل نے اس زمانے کو یاد کیا جب ہندوستان کی آزادی سے قبل کرشنا مینن نے برطانیہ میں رہتے ہوئے ایک اہم رول ادا کیا۔ گوشوں سے یہ کہا جاتا ہے کہ 1962ء میں ہندوستان اور چین کی جنگ میں ہندوستان کی شکست کے ذمہ دار کرشنا مینن تھے، جو ایک ناقابل یقین بات ہے۔

TOPPOPULARRECENT