Monday , April 24 2017
Home / ہندوستان / برطانیہ میں ہندوستانی طلبہ کیلئے ویزا کی حد مقرر نہیں

برطانیہ میں ہندوستانی طلبہ کیلئے ویزا کی حد مقرر نہیں

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے آج کہاکہ ہندوستانی طلبہ کے لئے ویزا کی کوئی حد مقرر نہیں ہے اور اُنھیں سرکردہ برطانوی یونیورسٹیوں میں عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی کی آزادی و اختیار حاصل ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر برائے ہند ڈومنک ایسکوئیت نے کہاکہ ان کے ملک نے اپنے پاس حصول تعلیم کے خواہشمند ہندوستانی طلبہ کے لئے 600 اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ اُنھوں نے یہاں کہاکہ ’’برطانیہ میں ہندوستان یا کسی اور ملک کے طلبہ کے لئے ویزا کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ تمام کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔ برطانیہ پہونچنے والے کوئی بھی طالب علم وہاں پہلے ہی موجود ان پانچ لاکھ بیرونی طلبہ میں شامل ہوسکتے ہیں جو عالمی درجہ کی حامل برطانوی جامعات میں عالمی معیاری تعلیم تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT