Thursday , April 27 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار۔ 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار۔ 5 افراد ہلاک

لندن 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے نارتھ ویلس علاقہ میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہوجانے کے نتیجہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقہ میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ کل دو پہر یہ ہیلی کاپٹر لیوٹن سے ڈبلن جاتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع ہوگئی تھی ۔ سپرنٹنڈنٹ گیارتھ ایوانس ( نارتھ ویلس پولیس ) نے آج کہا کہ حادثہ کے مقام کا پتہ چلا لیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام پانچ افراد کی نعشیں بھی دستیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر لیوٹن سے کل ڈبلن پہونچنے میں ناکام ہوگیا تھا جس کے بعد فضائی اور بری کے علاوہ بحری تلاش بھی بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ انتہائی خراب موسم اس حادثہ کی وجہ ہے ۔ کچھ مقامات پر بصارت 10 میٹر سے بھی کم فاصلہ تک ہوگئی ہے ۔ جس مقام پر یہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا ہے وہ پہاڑی ہے اور کافی دور دراز کا سمجھا جاتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT