Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / برطانیہ میں 140 مسافروں کے طیارہ سے ڈرون کا تصادم

برطانیہ میں 140 مسافروں کے طیارہ سے ڈرون کا تصادم

لندن ۔ 18 پریل (سیاست ڈاٹ کام) برٹش ایرویز کا ایک طیارہ جس میں 137 مسافر سوار تھے، ہیٹرو ایرپورٹ پر اترتے ہوئے وقت اس سے شبہ کیا جاتا ہیکہ ایک ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔ طیارہ کے اترنے کے بعد پائلٹ نے اس کی اطلاع دی۔ لندن پولیس کے شہری ہوا بازی صیانتی شعبہ نے جو ہیٹرو ایرپورٹ پر تعینات ہے، تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ برٹش ایرویز کے ترجمان نے اطلاع دی ہیکہ طیارہ محفوظ طور پر اتر گیا۔ اس کی مکمل جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ اپنی اگلی پرواز کیلئے بالکل تیار حالت میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT