Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / برطانیہ میں 7 سالہ بچہ کو بلیک بیلٹ

برطانیہ میں 7 سالہ بچہ کو بلیک بیلٹ

لندن ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے شہر سیلفورڈ سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ جولین لیپالا نہ صرف اپنے سے دگنی عمر کے بچوں کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کرتا ہے بلکہ اپنے ہاتھوں سے پلک جھپکتے اینٹیں بھی توڑ لیتا ہے۔ جولین نے صرف 7 سال کی عمر میں کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ مارشل آرٹ گرو اور ایکشن فلموں کے بے تاج بادشاہ جیکی چیان کو اپنا آئیڈیل ماننے والے جولین نے 4 سال کی عمر سے ہی کراٹے کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی تھی۔ اُس نے کورین کراٹے تینگ سوو ڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کی ہے۔ جولین کے والد لوسیان نے میڈیا کو بتایا کہ ’’میرا بیٹا دو سال کی عمر سے ہی جیکی چیان کا مداح ہے۔ اس نے اتنی چھوٹی عمر میں جیکی چیان کی نقالی شروع کر دی تھی۔ ہم نے اس کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے کراٹے کی تربیت دلوائی۔ جولین لٹل ننجا کی طرح لڑتا ہے۔ یہ بچہ فطرتاً بہت تیز ہے۔

TOPPOPULARRECENT