Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / برطانیہ چھوڑنے کے لیے ہندوستانیوں کو رقمی پیشکش

برطانیہ چھوڑنے کے لیے ہندوستانیوں کو رقمی پیشکش

لندن ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ میں ایمیگرنٹس کی مخالف دائیں بازوکی ایک شدت پسند جماعت کی قیادت کے ایک امیدوار نے اپنے ملک میں غیر ضروری آبادی میں کٹوتی کے انقلابی منصوبہ کے تحت ہندوستانیوں کے بشمول چند دیگر ایمیگرینٹس کو ترغیبات کی پیشکش کی ہے ۔ برطانوی انڈیپنڈنس پارٹی ( یو کے آئی پی ) کی قیادت کے ایک امیدوار جان ریس ایوانس نے اپنے اس نام نہاد منصوبہ میں ہندوستانیوں اور تنزانیہ کے شہریوں کا واضح حوالہ دیا ان دونوں ممالک کے علاوہ اور دولت مشترکہ کے رکن چند دوسرے ملکوں کے شہریوں کو برطانیہ چھوڑ کر چلے جانے کی صورت میں 9000 برطانوی پاونڈ کی پیشکش کی ۔ دیگر متنازعہ امیدواروں میں این میری ورٹرس شامل ہیں جو ایک سخت گیر مسلم دشمن مہم چلاتی رہی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT