Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / برطانیہ کا نیا ترک وطن قانون ہندوستانیوں کو اخراج کا سامنا

برطانیہ کا نیا ترک وطن قانون ہندوستانیوں کو اخراج کا سامنا

لندن ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ہزاروں ہندوستانی امکان ہیکہ آئندہ ماہ برطانیہ کے ایک نئے قانون سے بری طرح متاثر ہوں گے۔ ان کی سالانہ تنخواہ 35 ہزار پاونڈ سے کم ہونے پر ان کے برطانیہ سے اخراج کا بھی امکان ہے۔ ان تبدیلیوں سے ماہرین فن اور مزدور جو برطانیہ میں ٹائر ۔2 ویزا کے تحت مقیم ہیں اور جن کی آمدنی سالانہ 35 ہزار پاونڈ سے کم ہے۔ اپنے پانچ سالہ قیام کی تکمیل پر برطانیہ سے خارج کئے جاسکتے ہیں۔ برطانیہ کی حکومت نے آباد کاری کے قواعد 2012ء میں ترمیم کی ہے تاکہ برطانیہ میں روزگار کیلئے آنے والوں اور یہاں پر مستقل قیام کرنے کیلئے آنے والوں کے درمیان فرق پیدا کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT