Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / برطانیہ کا یورپی یونین سے علاحدگی کا سلسلہ شروع، دستاویز پر دستخط کر دیئے گئے

برطانیہ کا یورپی یونین سے علاحدگی کا سلسلہ شروع، دستاویز پر دستخط کر دیئے گئے

لندن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کا یورپی یونین سے علاحدگی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا۔ وزیراعظم ٹیریسا مے نے کل دیر گئے تاریخی علاحدگی نامے پر دستخط کر دیئے ۔ جو آج بدھ کو برسلز پہنچ رہی ہے ۔دستاویز کے پہنچنے کے بعد یورپی یونین کے لزبن معاہدے کے آرٹیکل پچاس پر بھی عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔باوجودیکہ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا میں دو سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔ اس  آج ہی ٹیریسا مے بھی برطانوی پارلیمان سے خطاب کریں گے ، جس میں ایک ایسے بریگزٹ معاہدے پر زور دیں گی، جو تمام برطانوی عوام کے مفاد میں ہو۔ یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے ان تقریباً تیس لاکھ شہریوں کا بھی ذکر آئے گا جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔ مے کے مطابق، ”یہ میرا ٹھوس عزم ہے کہ اس ملک کے ہر شہری کے لیے ایک بہتر معاہدہ کیا جائے گا۔ ہم عظیم لوگوں کی ایک قوم ہیں، ایک قابل فخر ماضی اور ایک تابناک مستقبل والی قوم۔ اور اب یورپی یونین کو چھوڑنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اس وقت ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے ۔”۔واضح رہے کہ جون 2016 کے تاریخی ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہو جانے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ مارچ 2019 تک یہ علاحدگی بظاہر مکمل ہونے جارہی ہے ۔ بظاہر اس لئے کہ برطانیہ میں ابھی بھی بریگزٹ کے حوالے سے آرامنقسم ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT