Monday , August 21 2017
Home / دنیا / برطانیہ کا 1993ء دھماکے ملزم ٹائیگر حنیف کو حوالہ کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کا 1993ء دھماکے ملزم ٹائیگر حنیف کو حوالہ کرنے کا فیصلہ

لندن ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نئے وزیرداخلہ برطانیہ امبرروڈ فیصلہ کریں گے کہ ٹائیگر حنیف کو ہندوستان کی تحویل میں دیا جائے یا نہیں وہ سورت میں 1993ء کے دو بم دھماکوں کے سلسلہ میں ہندوستان کو مطلوب ہے۔ یہ دھماکے بابری مسجد کی شہادت کے بعد کئے گئے تھے۔ 55 سالہ حنیف انڈرورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم کے قریبی بااعتماد ساتھی ہیں۔ انہیں بولٹن کی ایک کرانہ دکان سے گریٹر مانچسٹر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ہندوستانی عہدیداروں کی تحویل کے وارنٹ پر فبروری 2010ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے برطانیہ کی ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی جو اپریل 2013ء میں مسترد کردی گئی۔ اس وقت کے وزیرداخلہ اور نئی وزیراعظم تھریسامے امکان ہیکہ ان کے اخراج کے حکم پر دستخط کردیں گی۔
مسلح گروپس کے ہاتھوں جمہوریہ کانگو میں 14 ہلاک
گوما(جمہوریہ کانگو) ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مسلح گروپس نے 14افراد کو رات بھر حملوں کے دوران مشرقی کانگو میں ہلاک کردیا۔ فوج اور مقامی عہدیداروں کے بموجب وہ رات بھر شہریوں اور فوجی مورچوں پر حملوں کا شمار کرتے رہے۔ کیپٹن گلام جیکے نے کہا کہ بائی مائی قبائیلی نیم فوجی جنگجوؤں نے مقامی خودحفاظتی گروپس پر دھاوے کئے گئے۔ یہ افراد جمہوریہ کانگو کی مبینہ آزادی کی جنگ میں شامل ہیں۔ یہ خونریز ترین واحد حملہ تھا جس نے 7 افراد کو قصبہ کبیریزی میں گولی ماردی گئی ۔ خونریزی کا ذمہ دار ایف ڈی ایل آر کو سمجھا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT