Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / برطانیہ کی جیلوں سے دہشت گردوں کی بھرتی

برطانیہ کی جیلوں سے دہشت گردوں کی بھرتی

لندن ۔ 28ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ایک اعلیٰ سطحی جیل کے عہدیدار نے آج انتباہ دیا کہ دہشت گردی کا خطرہ اب جیلوں سے بھی ابھرنا شروع ہوگیا ہے۔ انتہاء پسند قیدیوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں امکان ہیکہ دہشت گرد کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ نک ہارڈوک جو چیف انسپکٹر محابس کی حیثیت سے نئے سال میں سبکدوش ہوجائیں گے۔ پرزورانداز میں کہاکہ عہدیداروں کو جیلوں میں گروہوں سے متعلق سرگرمیوں سے نمٹنے میں کمی نہیں کرنی چاہئے۔ بلاشبہ کم تعداد میں انتہائی خطرناک افراد جن کے مقاصد اور نظریات مذہبی ہیں، دیگر افراد کو بھرتی کرنے کوشاں ہیں۔ وہ اس کیلئے نظریہ اور مذہب سے متعلق جرائم کا ارتکاب بھی کرسکتے ہیں۔ روزنامہ دی ٹائمس نے ان کا انٹرویو شائع کیا ہے جس کے بموجب مسلم گروہ اس کارروائی کے پس پردہ ہیں۔ یہ ایک ایسا گروہ ہے جو اہمیت رکھتا ہے۔ اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ یہ گروہ مسلم ہے یا نہیں۔ ممکن ہیکہ یہ لوگ جیل کے قیدیوں پر مختلف طریقوں دباؤ ڈالتے ہوں گے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT