Thursday , April 27 2017
Home / دنیا / برطانیہ کے دارالعوام میں بریکزٹ عمل کی منظوری

برطانیہ کے دارالعوام میں بریکزٹ عمل کی منظوری

لندن ، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم تھریسامے کو پارلیمنٹ کے دارالعوام سے برطانیہ کو یوروپی یونین سے باہر رکھنے ” بریکزت” کا عمل شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے ۔ اس سے مسز مے کو ”بریکزت” کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے 31 مارچ کو مذاکرات شروع کرنے کے ارادے کو تقویت ملی ہے ۔اس کے علاوہ اس منظوری سے برطانیہ کے یوروپی یونین میں رہنے کی حمایت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو سخت دھکا لگا ہے ۔650رکنی ارکان والی پارلیمنٹ کے دارالعوام میں 494 ارکان نے برطانیہ کے یوروپی یونین سے تخلیہ کے باقاعدہ عمل سے متعلق بل کی تائید میں رائے دی جبکہ 122 ممبران نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔مسز مے کو ”بریگزٹ” کا عمل شروع کرنے کے لئے اب دارالامرا کی منظوری چاہئے جہاں انہیں اکثریت حاصل نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT