Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / برطانیہ کے فوجی سربراہ کی ہندوستان آمد

برطانیہ کے فوجی سربراہ کی ہندوستان آمد

نئی دہلی، 20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فوج اور سلامتی کے محاذ پر ہند برطانیہ مضبوط پارٹنر شپ کو اور زیادہ موثر بنانے کیلئے برطانیہ کے فوجی سربراہ ایئرچیف مارشل سراسٹارٹ پیچ آج ہندوستان کا پہنچے۔ سر اسٹارٹ 2015کی فوجی اوربین الاقوامی ساجھیداری کے پرچم تلے اپنے اس دورہ میں اعلی ہندوستانی وزیروں اور فوجی ذمہ داروں سے دنیا کو درپیش دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خطرہ کے علاوہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک فوجی تعلقات ، کثیر قومی تعاون، آئندہ کی فوجی مشقوں اور اقوام متحدہ کی امن بردارانہ مساعی پر سیرحاصل گفتگو کرینگے ۔ یہ اطلاع برطانوی ہائی کمیشن نے دی ہے۔ انہوں نے آج وائس چیف آف ایراسٹاف ایرمارشل ایس بی دیو سے نئی دہلی میں واقع ہیڈکوارٹر پر ملاقات کی۔ اپنے دورہ ہند سے قبل سر اسٹارٹ نے کہا کہ وہ اس دورہ کے تئیںانتہائی پرامید ہیں۔ ہندوستان اور برطانیہ کو صرف دونوں کے مشترکہ تاریخ اور جمہوری اقدار ہی ایک دوسرے سے مربوط نہیں کرتیں بلکہ ان اقدار کو درپیش آزمائشوں اور بڑھتے ہوئے خطرات نے بھی دونوں کو اور قریب کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قربت نے ہندوستان اور برطانیہ کو اسٹریٹجک فوجی پارٹنر بنادیا۔ دونوں ممالک دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکا یہ دورہ اس بات کا مظہر ہیکہ ہندوستان کے تئیںبرطانوی عہد اور ہند برطانیہ تعلقات غیر متنازعہ ہیں اور آئندہ بھی رہینگے ۔اپنے چار روزہ دورہ ہند میں برطانوی فوجی سربراہ دہلی اور کلکتہ جائینگے ۔
وہ ان 74000 ہندوستانیوں کو خراج بھی پیش کرینگے جو پہلی عالمی جنگ میں کام آئے ۔ واضح رہیکہ سر اسٹارٹ برطانوی فوج کے نائب سربراہ کی حیثیت سے اپریل 2015 میں ہندستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT