Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / برفانی طوفان کا خدشہ : برطانیہ میں 80سے زائد پروازیں منسوخ

برفانی طوفان کا خدشہ : برطانیہ میں 80سے زائد پروازیں منسوخ

لندن، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں شدید برفباری اور برفانی طوفان کے خدشہ کی وجہ سے 80 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ کل 1350 میں سے تقریباً80 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ ہوائی اڈوں پر ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے سے طیاروں کی آمدو رفت میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طیاروں کا راستہ تبدیل نہیں کر سکتے تھے لہذا پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔گیٹ وِک ہوائی اڈے پر بھی چار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے شدید برفباری کے خدشات کے پیش نظر’’یلو وارننگ‘‘جاری کر دی ہے ۔ملک کے کئی حصوں میں ‘ہوشیار رہیں، جسے خبردارکرنے والے پوسٹر چسپاں کر دئے گئے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ، شمالی آئر لینڈ، ویلز اور ملک کے شمالی حصوں میں شدیدبرفباری اور تیز ہوائیں چلنے کے آثار ہیں ،وہیں جنوبی علاقے میں شدیدبارش کا اندازہ ہے ۔اسکاٹ لینڈ، ویلز، بریڈفورڈ اور کمبریا میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے ۔ ان جگہوں پر درجہ حرارت صفر سے 10 ڈگری نیچے تک پہنچ گیا ہے ۔ شمالی علاقوں میں آئندہ چند دن تک ایسا ہی موسم برقرار رہنے کا اندازہ ہے لیکن جنوبی حصوں میں موسم اور خراب ہو سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT