Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقراری امن میں تلنگانہ کو پہلا مقام

برقراری امن میں تلنگانہ کو پہلا مقام

عادل آباد /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امن و شانتی کی برقراری کے بنا پر ملک کی سطح پر ریسات تلنگانہ کو پہلا مقام حاصل ہے ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کرتے ہوئے وپولیس خدمات کی بھرپور ستائش کی ۔ موصوف مستقر عادل آباد کے اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں پولیس اسپٹورٹ کے اختتامی تقریب میں شرکت کئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ریساتی سطح پر پرامن فضاء کی خاطر ہمہ وقت مصروف اپنے والے محکمہ پولیس کے مرد خواتین کو چند دنوں کیلئے اپنی حسب معمولی زندگی سے بالاتر ہوکر کھیل کود میں حصہ لینے پر اظہار مسرت کیا ۔ مسٹر این نرسمہا ریڈی ریاستی وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پولیس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں 10 فیصد ڈبل بیڈروم امکنہ جات کی تعمیر کا تیقن دیا جبکہ 351 کروڑ روپیوں کے صرفہ سے سواریاں فراہم کی جاچکی ہیں ۔ ماوسٹوں اور دیگر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انہیں قابو میں رکھا گیا ہے ۔ چیف منسٹر ضلع عادل آباد کو کشمیری طرز کا سیاحتی مرکز بنانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ۔ جبکہ ضلع عادل آباد کو دو حصہ میں تقسیم کرتے ہوئے مزید ایک ضلع بنایا جارہا ہے تاکہ ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو فروغ دیاجاسکے ۔ ریساتی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے اپنے خطاب میں ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی کی خصوصی دلعسپی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی جدوجہد کے بناء پر مستقر عادل آباد میں ریاستی سطح کے پولیس کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ رکن لوک سبھا عادل آباد مسٹر جی ناگیش ، مسٹر وی وی سرینواسا راؤ ، انسپکٹر جنرل آف پولیس و انچارج اسپورٹس اتھاریٹی کے علاوہ مسٹر انوراگ شرما ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنرل آف پولیس تلنگانہ ریاست نے اپنے خطاب میں کھیل کے میدان میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو جہاں ایک طرف مبارکباد پیش کیا وہیں دوسری طرف میدان میں ناکام کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کے طور پر انہیں کھیل میں پائی جانے والی خامی کو دور کرتے ہوئے آئندہ کے مقابلوں میں حصہ لینے کی خواہش کیا ۔ چار روزہ منعدہ ان پولیس کھیلوں کی رنگارنگ اختتامی تقریب میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مختلف انعامات سے نوازا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT