Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / ’’ برقعہ پوش خواتین بھی تجھے ووٹ دیئے ہیں ‘‘ والد

’’ برقعہ پوش خواتین بھی تجھے ووٹ دیئے ہیں ‘‘ والد

تمام مذاہب کا احترام کرنا ۔ آنند سنگھ بشٹ کی یو پی چیف منسٹر کو صلاح
دہرہ دون ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کو اپنے والد آنند سنگھ بشٹ (84 سال) سے زبردست صلاح حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے بیٹے سے کہا کہ ہر کسی کو ساتھ لے کر چلیں۔ ریٹائرڈ فاریسٹ رینج آفیسر آنند سنگھ نے گزشتہ روز اخبارنویسوں سے بات چیت میں کہا، ’’برقعہ پوش خواتین بھی اُس (ادتیہ ناتھ) کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔ انھیں تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ان کے دل جیتنے کی ضرورت ہے‘‘۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم خواتین کو امید ہے کہ پارٹی ان سے متعلق تمام مسائل کی یکسوئی کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو یقین ہے کہ بی جے پی اور ادتیہ ناتھ انھیں ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں جسے ان (یوگی چیف منسٹر) کو ذہن نشین رکھنا پڑے گا۔ بشٹ ضلع پاوری کے موضع پنچور میں اپنی شریک حیات کے ساتھ رہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے کا حوالہ دیا جنھوں نے عہدیداروں کو ایسی زبان استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی جو عوام کو خراب لگے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کے بیٹے کو ’’ہندوتوا مہم چلانے والے‘‘ کا لیبل بھی نکال پھینکنے کی ضرورت ہے۔ ادتیہ ناتھ کے 1994ء میں سنیاس لینے کے فیصلے کے تعلق سے آنند سنگھ بشٹ نے کہا کہ اس کو قبول کرنے فیملی کو کچھ وقت لگا۔

TOPPOPULARRECENT