Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / برقی بحران پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کی دھمکی

برقی بحران پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کی دھمکی

بنگلور۔/24مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے اسمبلی حلقہ میں شدید بحران پر برہم جنتا دل سیکولر کے سینئر رکن اسمبلی مسٹر وائی ایس وی دتہ نے آج یہ دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے اس مسئلہ کی فی الفور یکسوئی نہیں کی تو وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیدیں گے۔ ایوان اسمبلی میں اپنا استعفی نامہ لہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع چکمگلور میں ان کے حلقہ اسمبلی کڈور میں عوام کے شدید دباؤ کا سامنا ہے اور اس طرح کی صورتحال کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ خشک سالی اور برقی کے مسئلہ پر بحث کے دوران مسٹر دتہ نے کہا کہ میرے خلاف عوام سخت الفاظ کا استعمال کررہے ہیں اور میں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔ اگر حکومت برقی بحران پر فی الفور کارروائی نہیں کرے گی تو اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کردوں گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT