Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی بلز اور خرچ کو کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف

برقی بلز اور خرچ کو کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف

بلدیہ جگتیال کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور
جگتیال 16 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ جگتیال کا خصوصی اجلاس آج 11 بجے دن چیرپرسن شریمتی ٹی وجیہ لکشمی کی قیادت میں کونسل ہال میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر حکومت کے احکامات کے مطابق شہری بلدی حدود میں بلدیہ کی جانب سے اسٹریٹ لائٹس اور سنٹرل لائٹنگ سے برقی اخراجات اور بلس میں کمی کیلئے نئی ٹیکنالوجی LED لائٹس نصب کرنے کیلئے کونسلرس نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے تجویز روانہ کی۔ اس موقع پر چیرپرسن نے بتایا کہ شہر جگتیال میں 4879 لائٹس ہیں جس میں 215 سنٹرل لائٹس ہیں مابقی اسٹریٹ لائٹس میں تمام لائٹس کو بدلتے ہوئے LED لائٹس نصب کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ڈائرکٹر آف میونسپل اڈمنسٹریشن کے سرکولر نمبر R.D.L.NO.24470/2012 بتاریخ 11 نومبر 2016 ء کے مطابق نئی دہلی کی کمپنی (EESL) کو دیا جارہا ہے جو تمام پرانی لائٹس کو نکال کر نئی LED لائٹس نصب کریں گے جس کی وجہ سے الیکٹرسٹی کے سامان کا خرچ میں بھی کمی کے علاوہ ہر ماہ برقی بلس میں نصف کمی ہونے کی بات کہی۔ اس کمپنی کو بلدیہ کی جانب سے انرجی میٹرس اور سوئچ باکس ایم سی بی صحیح رکھنے اور درکار سرویس وائر فراہم کرنا ہے۔ مابقی تمام چیزیں کمپنی ہی دیکھ لے گی اس کے لئے بلدیہ کوکوئی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کام ماہ جنوری میں شروع ہوگا۔ اندرون تین ماہ مارچ میں مکمل کیا جائے گا۔ تلنگانہ ریاست میں 31 میونسپل ہیں یہ کام کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT