Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی بل کلکٹر صارف کے حملہ میں زخمی

برقی بل کلکٹر صارف کے حملہ میں زخمی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : برقی بل کی وصولی کے دوران بل کلکٹر پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف چندرائن گٹہ پولیس نے کارروائی کی ہے ۔ سب انسپکٹر چندا موہن نے بتایا کہ اکبر علی خاں نامی بل کلکٹر چندرائن گٹہ علاقہ میں برقی بل وصول کررہا تھا جیسے ہی یہ شخص ایک مکان پہونچا جہاں برقی بل کئی مہینوں سے ادا نہیں کیا گیا تھا ۔ پہلے بل کلکٹر نے مکان مالک کو بتایا کہ وہ فوری طور پر برقی کے بل کو ادا کردے دیگر صورت برقی کنکشن کو منقطع کرنا پڑے گا ۔ بل کلکٹر کو اس بات پر برہم نوید نے اچانک اکبر علی خاں پر حملہ کردیا اور ایسے زد و کوبی کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے اکبر علی خاں کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی انجام دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT