Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی بچت کیلئے اے پی حکومت کے اقدامات

برقی بچت کیلئے اے پی حکومت کے اقدامات

ہر سال ایک ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جائینگے، اجئے جین پرنسپل سکریٹری انرجی کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 اگست (این ایس ایس) حکومت آندھراپردیش یونین انرجی ایفیشینسی سرویسیس لمیٹیڈ کی مالی مدد سے برقی بچت سرگرمیوں پر ہرسال ایک ہزار کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو 2022ء تک ریاست آندھراپردیش کو ملک کی تین ٹاپ ریاستوں میں شامل کرنے کے ویژن کے حصول کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ اے پی حکومت نے چیف منسٹرکی یوم آزادی تقریر میں برقی بچت پروگرامس اور اس کے فوائد کا تذکرہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجئے جین، پرنسپل سکریٹری انرجی، انفراسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹس ڈپارٹمنٹ نے، جنہوں نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ 70 ویں یوم آزادی تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے، کہاکہ چیف منسٹر نے محکمہ برقی کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ برقی بچت سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دی جائے اور اس سلسلہ میں عوام میں مزید بیداری پیدا کی جائے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ عام صارفین کو برقی بچت کے طریقوں سے واقف کروایا جائے تاکہ وہ ان طریقوں کو اختیار کرسکیں جس سے ان کے برقی بلز میں کمی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT