Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی حادثہ میں ہوئے نقصان کی پابجائی کیلئے جیسکام گلبرگہ کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

برقی حادثہ میں ہوئے نقصان کی پابجائی کیلئے جیسکام گلبرگہ کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

گلبرگہ۔ 10اگسٹ ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی کنزیومر ڈسپیوٹ فورم گلبرگہ نے برقی سپلائیگ کمپنی جیسکام گلبرگہ کو حکم دیا ہے کہ وہ چار کسان بھائیوںکو 5.5لاکھ روپئے ان کی فصلوںکو برقی حادثہ کے سبب آگ لگنے سے ہونے والے نقصانات کے لئے بطور معاوضہ ادا کرے۔ یہ حکم نامہ فورم کے صدر نے جاری کیا ہے۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ موضع دیشنگی تعلقہ جیورگی میں7ایکڑ کی فصلوں کو برقی حادثہ کے سبب جو نقصان پہنچا اس کے عوض کھیتوںکے مالکان ریون سدپا ، ملپا، گوڑ اپا اور کاشی رایا کو اس ما معاوضہ ملنا چاہئے اور اس معاوضہ پر 12فی صد سالانہ سود کے حساب بھی ادا کرنا ہوگا۔ یہ برقی حادثہ 6فبروری 2015کی صبح پیش آیا تھا۔ اس دن ایک برقی تار کھمبے سے ٹوٹ کر کھیت میں گرگیا تھا ، جس سے کھیتوںکو آگ لگ گئی تھی۔ اس برقی تار سے نکلنے والے شعلوں نے تمام فصل کو جلا کر راکھ میں تبدیل کردیا تھا۔ ان کھیتوں کے کسانوں نے اس معاملہ میں ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ری ڈریسل فورم میں اپنی شکایت داخل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT