Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / ’’برقی رائے دہی مشینوں میں ہیر پھیر کے الزامات بکواس ‘‘:حکومت

’’برقی رائے دہی مشینوں میں ہیر پھیر کے الزامات بکواس ‘‘:حکومت

نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج ان الزامات کو بکواس قرار دیا  کہ برقی رائے دہی مشینوں میں ہیر پھیر کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کی برقی رائے دہی مشینوں کی جگہ کاغذی بیالٹ پیپر کے استعمال کی کوشش کی بھرپور تائید کا تیقن دیا۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے راجیہ سبھا میں انتخابی اصلاحات پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے یہ تیقن دیا تاہم اُنھوں نے اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 ہزار کروڑ روپئے طلب کرنے کے بارے میں سوالات کا راست جواب نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن نے برقی رائے دہی مشینوں کی کاغذی بیالٹ پیپر استعمال کرنے کے لئے یہ رقم طلب کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT