Tuesday , June 27 2017
Home / سیاسیات / برقی رائے دہی مشینیں ، الیکشن کمیشن کا چیلنج

برقی رائے دہی مشینیں ، الیکشن کمیشن کا چیلنج

نئی دہلی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج سیاسی پارٹیوں کو چیلنج کیاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں استعمال کی ہوئی برقی رائے دہی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا ثبوت دیا جائے۔ کئی اپوزیشن پارٹیوں نے برقی رائے دہی مشینوں کے قابل اعتماد ہونے پر اعتراض کیا تھا اور کاغذی رائے دہی نظام کے احیاء کا مطالبہ کیا تھا۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو چھیڑ چھاڑ کا ثبوت پیش کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے تاہم کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جس میں برقی رائے دہی مشینوں کے بے عیب ہونے کا ثبوت دیا جاسکے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران سخت تکنیکی اور انتظامی تحفظات فراہم کئے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT