Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / برقی سربراہی میں تعصب ، وزیراعظم سے گنگا میا کی قسم کھانے اکھلیش کا مطالبہ

برقی سربراہی میں تعصب ، وزیراعظم سے گنگا میا کی قسم کھانے اکھلیش کا مطالبہ

رائے بریلی ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر یوپی اکھلیش یادو نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ انھوں نے یوپی میں رمضان اور دیوالی کے دوران برقی سربراہی میں تعصب برتنے کا جو دعویٰ کیا ہے اگر اس میں ذرا بھی سچائی ہو تو گنگا میا کی قسم کھائیں ۔ وہ ضلع رائے بریلی کے اسمبلی حلقے اونچا ہار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے تیقن دیا کہ وارانسی کے لئے 24 گھنٹے برقی سربراہی کی جارہی ہے جبکہ بی جے پی کے کہنہ مشق رکن اسمبلی شامدیو رائے چودھری نے وزیراعظم کی انتخابی مہم کے دوران اس کی درخواست کی تھی ۔ اکھلیش یادو نے مودی سے کہا ’’کھاؤ گنگا میا کی قسم کہ سماج وادی سرکار نے وارانسی میں 24 گھنٹہ بجلی نہیں سربراہ کی ‘‘ ۔ فتح پور کے انتخابی جلسہ عام میں کل وزیراعظم مودی نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ برقی سربراہی میں تعصب برت رہی ہے ۔ رمضان اور دیوالی کے موقع پر برقی سربراہی میں فرق پایا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اگر ہولی کے موقع پر ہم برقی سربراہ کریں تو کسی تعصب کے بغیر رمضان میں بھی برقی سربراہ کریں گے ۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اگر گدھے اشتہارات حاصل کرنے لگیں تو کیا ہوگا ؟

TOPPOPULARRECENT