Monday , July 24 2017
Home / Top Stories / برقی سربراہی میں تعصب ‘ وزیراعظم سے گنگا میا کی قسم کھانے اکھیلیش کا مطالبہ

برقی سربراہی میں تعصب ‘ وزیراعظم سے گنگا میا کی قسم کھانے اکھیلیش کا مطالبہ

رائے بریلی:چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ انہو ں نے یوپی میں رمضان اور دیوالی کے دوران برقی سربراہی میں تعصب برتنے کا جو دعویٰ کیا ہے اگر اس میں ذرا بھی سچائی ہوتو وہ گنگا میاں کی قسم کھائیں۔

وہ ضلع رائے بریلی کے ایک اسمبلی حلقہ اونچا ہار میں ایک ریالی سے خطاب کررہے تھے۔انہو ں نے تیقن دیا کہ وارانسی کے لئے چوبیس گھنٹے برقی سربراہی کی جارہی ہے۔

اکھیلیش یادو نے وزیراعظم مودی سے کہاکہ ’’ کھاؤ گنگا میا کی قسم کہ سماج وادی سرکار نے وارانسی میں چوبیس گھنٹے بجلی نہیں سربراہ کی‘‘۔

فتح پور کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے یہ تبصرہ کیاتھا کہ اگر رمضان میں بجلی سربراہ کی جاتی ہے تو دیوالی میں کی جانی چاہئے او رکہاتھا کہ ہولی کے موقع پر بجلی دی جاتی ہے تو عید کے موقع پر بلاتعصب دی جانی چاہئے۔

جس کے جواب میں سماج وادی پارٹی سربراہ نے کہاکہ گجرات کے گدھے اشتہارات حاصل کرنے لگیں گے تو کیاہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT