Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / برقی سرقہ کی روک تھام وقت کا اہم تقاضہ

برقی سرقہ کی روک تھام وقت کا اہم تقاضہ

پناجی۔/16جون،( سیاست ڈاٹ کام ) برقی سرقہ میں ملوث ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے وزیر توانائی پیوش گوئل نے آج بتایا ہے کہ برقی سرقہ میں غریب نہیں بلکہ صنعت کار اور نامی گرامی شخصیتیں ملوث ہیں۔ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے وزرائے برقی کی دو روزہ کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ برقی سرقہ میں سیاستداں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے جس کیلئے لائن مین اور محکمہ کے عہدیداروں کو رشوت پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے برقی سارقین کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ برقی سرقہ مسئلہ کا غریبوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ اندیشہ غیر ضروری ہے کہ برقی سرقہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر سیاستدانوں کی جانب سے پریشان کیا جاسکتا ہے چونکہ غریبوں اور کسانوں کو سستی اور مفت برقی سربراہ کی جاتی ہے لہذا وہ برقی سرقہ میں ملوث نہیں ہوسکتے۔

TOPPOPULARRECENT