Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک اور بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

برقی شاک اور بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

حیدرآباد /15 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برقی شاک کی زد میں ایک اور عمارت کی بلندی سے گرکر ایک دو افراد فوت ہوگئے ۔ حیات نگر اور چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ سائیلو گوڑ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مرلی گوڑہ ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص حیات نگر کے علاقہ میں ایک مکان کی چھت پر کپڑے ڈال رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 58 سالہ ڈی کوٹایا جو چیتنیہ پوری علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT