Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے جاروب کش کی موت

برقی شاک سے جاروب کش کی موت

حیدرآباد ۔ 5 اگست (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ مغلپورہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ مغلپورہ پولیس ذرائع کے مطابق 52 سالہ راملو جو پیشہ سے جاروب کش اور بلدیہ میں عارضی ملازم تھا۔ مادناپیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ آج صبح کے اوقات میں مغلپورہ علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں یہ شخص برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس مغلپورہ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT