Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے دو افراد کی موت

برقی شاک سے دو افراد کی موت

حیدرآباد ۔ /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) سیف آباد اور چیتنیہ پوری کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ جن میں ایک منٹ کمپاؤنڈ اور ایک الیکٹرسٹی کا عارضی ملازم  بتایا گیا ہے ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 26 سالہ نیلمبرشٹی جو خیریت آباد علاقہ کا ساکن تھا یہ شخص روی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام اڑیسہ بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص منٹ کمپاؤنڈ میں عارضی ملازم تھا جو گزشتہ روز اپنے اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی میں برقی سب اسٹیشن کے قریب کام میں مصروف تھا اور کام کے دوران برقی شاک  کے سبب یہ شخص شدید متاثر ہوگیا جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج یہ شخص فوت ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 28 سالہ پرمیش جو پیشہ سے الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ میں بھی عارضی ملازمت کرتا تھا کروپا نگر ایل بی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ /21 اکٹوبر کے دن یہ شخص کتہ پیٹ کے علاقہ میں اپنے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ برقی کے کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT