Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے دو افراد کی موت

برقی شاک سے دو افراد کی موت

حیدرآباد۔یکم جولائی، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقوں مائیلار دیو پلی اور جیڈی میٹلہ پولیس کے حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئے۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 30سالہ عظیم جو چادرگھاٹ علاقہ کے ساکن محمد عثمان کا بیٹا تھا اپنے ساتھی کے ہمراہ مائیلاردیوپلی کو گیا اور اشوکادرخت سے ٹہنیاں حاصل کرنے کے لئے اسے تیز دھار ہتھیار سے کاٹ رہا تھا کہ اس دوران ہتھیار ہاتھ سے چھوٹ گیا اور برقی تار سے ٹکرا گیا جس کے سبب عظیم شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 26سالہ راج کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا چندرا گیری نگر علاقہ کا ساکن ایک خانگی کمپنی میں کام کرتا تھا جو کل ویلڈنگ کرنے کے دوران پیش آئے برقی شاک کے واقعہ میں شدید متاثر ہوکربرسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

عنبر پیٹ اور ناچارم میں دو خواتین کی خودکشی
حیدرآباد۔ یکم جولائی ، ( سیاست نیوز) عنبر پیٹ اور ناچارم پولیس کے حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان دونوں واقعات میں خواتین نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ہے۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 33 سالہ آشا لتا جو عنبر پیٹ علاقہ کے ساکن شخص راجہ رام کی بیٹی پیشہ سے بیوٹیشن نے کل رات مبینہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس کے مطابق 19 سالہ لڑکی سمہادھر جو ایم ایم ٹی کالونی کے ساکن نریندر ساہی کی بیٹی تھی کا تعلق ریاست اڑیسہ سے بتایا گیا ہے، لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو خرابی صحت سے پریشان اور دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT