Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے دو افراد ہلاک

برقی شاک سے دو افراد ہلاک

حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ کے علاقہ میں برقی شاک سے دو افراد ہلاک ہوگئے جو کل رات چلکل گوڑہ کے علاقہ میں پوجا کیلئے منڈپ کی تیاری میں مصروف تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ میں 22 سالہ شیوا کمار اور اس کا ساتھی 16 سالہ کلیان برسر موقع جھلس گئے ۔ متوفی افراد میٹوگوڑہ کے ساکنان بتائے گئے ہیں جو آئپاپوجا کی تیاری میں مصروف تھے ۔ پولیس چلکل گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔

گولکنڈہ کے شخص کی ہوٹل میں مشتبہ موت
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں گولکنڈہ کے ساکن کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ محمد امجد جو لیٹر پیاڈ تیار ساز  قاضی گلی قلعہ گولکنڈہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق امجد کل اپنے مکان سے یہ کہکر نکلا تھا کہ وہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہا ہے ۔ تاہم شام کے اوقات وہ لکڑی کا پل علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے مشتبہ طور پر مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT