Friday , May 26 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے دو نوجوانوں کی موت

برقی شاک سے دو نوجوانوں کی موت

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 17 سالہ نصیر قادری جو پیشہ سے خانگی ملازم اور ٹولی چوکی علاقہ کے ساکن اسماعیل قادری کا بیٹا تھا ۔ ایک زیرتعمیر عمارت میں کام کررہا تھا کہ اچانک مشتبہ طور پر اس کا ہاتھ برقی تار سے ٹکرا گیا اور اس دوران نصیر قادری شدید متاثر ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے د وران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔سائبر آباد کے علاقہ میاں پور میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 35 سالہ بی راما راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم نندی نگر میاں پور میں رہتا تھا ۔ یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج باتھ روم میں یہ شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT