Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے زخمی الیکٹریشن کی موت

برقی شاک سے زخمی الیکٹریشن کی موت

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک الیکٹریشن کی برقی شاک لگنے سے موت ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی عوام اور رشتہ داروں نے برہمی کا اظہار کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ راملو جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا امبیڈکر نگر میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص انیل کمار نامی شخص کے مکان میں باؤلی کے اندر برقی موٹر فٹ کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT