Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میاں پور میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 35 سالہ راما راجو جو پیشہ سے کیبل آپریٹر تھا ۔ نظام آباد کا متوطن تھا ۔ راجو کل علاقہ میاں پور میں کیبل تار کے منقطع کنکشن کی مرمت کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT